تربت کہدہ یوسف بوائز ہائی سکول میں بم دھماکہ، کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح 8:30 بجے تربت کے علاقے آبسر میں کہدہ یوسف بوائز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مند بلوچ آباد میں گرلز اسکول میں پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ۔ بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی ۔
کوہلو: تمبو میں پولنگ سٹیشن پر راکٹوں سے حملہ۔
اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے تمبو میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچرز داغے گئے، زور دار دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آج صبح 7 بجے کے قریب کوہلو کے علاقے تمبو میں ہوا جب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولنگ سٹیشن میزائل داغے گئے۔
علاوہ ازیں کوہلو میں آج ایک اور واقعے میں گھات لگائے مسلح افراد نے پولنگ کے عملے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
دریں اثناء کیچ کونشکلات پولنگ اسٹیشن پر مظاہرین نے دھاوا بول کر ووٹ کے صندوقوں کو جلادیا ۔
خیال رہے اس سے قبل تربت شہر ہی میں ماڈل اسکول کو بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔