کوہلو: باریلی میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچروں سے حملہ، ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا
کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچروں سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باریلی سمیت کوہلو کے متعدد پولنگ سٹیشنز میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج ریاستی انتخابات کے ردعمل میں بلوچستان کے دیگر علاقوں کے علاوہ کوہلو میں بھی پولنگ سٹیشن سمیت پولنگ عملوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔
خاران شہر میں شیخان محلہ کے قریب واقع ہندو محلہ سکول کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آج دوپہر کو ساڑھے 1 بجے خاران شہر میں شیخان محلہ کے قریب واقع ہندو محلہ سکول کے نزدیک ہوا ہے۔ حملے کا نشانہ واضح طور پر سکول میں جاری پولنگ کا عمل تھا۔
آپ کو علم ہے مسکان قلات سمیت خاران شہر میں آج پولنگ سٹیشنز پر یہ چوتھا بم حملہ ہے۔ اسی طرح بلوچستان بھر میں آج تمام علاقوں میں ریاستی انتخابات پے در پے شدید حملوں کی زد میں تھے۔
ذرائع کے مطابق آج خاران میں تمام مقامات پر پولنگ کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثناء پشکان، گنز اور روبار میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ پشکان بوائز ہائی سکول، روبار بوائز ہائی سکول اور گنز ہائی سکول میں پیش آئے ہیں، واضح رہے مذکورہ اسکول انتخابات کیلئے استعمال ہورہے تھے
خیال رہے اس کے علاؤہ بھی آج صبح روبار اور گنز میں پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا تھا۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گوادر میں مزید پولنگ اسٹیشنز پر بھی حملہ کیا گیا ہے ۔ تاہم صبح سے علاقے میں نیٹورک نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ اب سے کچھ دیر قبل مختلف علاقوں میں نیٹورک بہال کیا جاچکا ہے جبکہ مزید کچھ علاقوں میں ابھی تک نیٹورک بند ہے۔
کیچ خیر آباد تمپ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد آر پی جی فائر کرکے ووٹنگ کے عمل کو روک کر چلے گیے۔