مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقہ جیونی میں قابض پاکستانی فورس کوسٹ گارڈ پر آج 1 بجے کے بعد گوادر کے علاقہ جیونی، گرلز ہائی اسکول کے مقام پر پاکستانی فورسز کو IED سے نشانہ بنایا گیا کہا جارہا ہے کہ پاکستانی فورس کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے گزرنے کے دس منٹ بعد بم پھٹ گیا۔ جس کے باعث مذکورہ فوج کی گاڑی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
تاہم عین واقعہ کے وقت دو راہ گیر دھماکے کے زد میں آگئے جن میں سے ایک ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمت دونوں افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے ۔
علاقائی ذ رائع یہی خدشات ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستانی فورسز کی گاڑی میں جیمر نصب تھا۔ جس کی باعث ان کی گاڑی گزرنے کے چند لمحے بعد دھماکہ ہو ا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن پاکستانی ریاست کی جانب سے نام نہاد انتخابی عمل کے خلاف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں مسلسل حملے اور دھماکے کرتے آرہے ہیں اور جس کی وجہ سے انتخابی عمل بری طرح متاثر ہوا اور بلوچستان میں مجموعی طور پر پولِنگ ٹرن آؤٹ بہت کم رہا ۔