بارکھان ،پسنی ،جیونی،خاران ،کوہلو ،تربت میں فورسز اور پولنگ اسٹیشنوں پر بم حملے ،دوسری جانب خواتین نے ہیرنک اور زامران میں ووٹ خلاف مظاہرہ کیا

 


بارکھان پاکستانی فورسز قافلے پر  بم حملہ کردیا گیا ،تفصیلات کےمطابق بارکھان بٹاکڑی  میں  پاکستانی فورسز قافلہ کو باردودی سرنگ بم حملے میں نشانہ بنانے کے بعد راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کردیا جب وہ نام نہاد پولنگ اسٹیشن پر لے جارہے تھے ۔

پسنی  مسانی ریک  کے مقام پر سکول میں واقع  پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ کیاگیا ۔

خاران: لجے میں دھماکہ، دو لیویز اہلکار ھلاک، 5 زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں پولنگ کے عملے پر بم حملہ کیاگیا ۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار ھلاک جبکہ 4 سے 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات موصول نہیں ہو رہے ہیں ۔ 

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پولینگ اسٹیشن کے سامنے خواتین نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین “ووٹ دینے والا دہشتگرد، ووٹ لینے والا دہشتگرد”  کے نعرے لگاتے رہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین کو مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر منتشر کرنے کی کوشش کی۔

اس طرح زامران  نوانو پولنگ اسٹیشن  کے سامنے خواتین بچوں نے دھرنا دیکر نام نہاد الیکشن  کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اس دوران بیلٹ پیپرز جلادیئے ۔ 

کوہلو مخماڑ میں پولنگ کے عملے پر مسلح افراد  کا حملہ،تفصیلات کے مطابق آج صبح کوہلو کے علاقے مخماڑ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار لیاقت کے بھائی نے کافلہ لیکر لوگوں کو گھروں سے اٹھایا اور ایف سی، پولیس، لیویز و پولنگ حملہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کروانے لے جارہا تھا، کہ راستے میں ان پر شدید حملہ  کیاگیا ۔

 ذرائع  کے مطابق کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے مخماڑ میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں حلقہ پی بی 09 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی میر مصطفیٰ مری بھی شامل ہیں،،

جیوانی میں ایک اور دھماکہ، پانوان میں پولنگ سٹیشن کے اوپر بم حملہ، تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل جیوانی کے علاقے پانوان میں بوائز ہائی اسکول کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پانوان بوائز ہائی سکول میں آج انتخابی عمل ہونے جارہے تھے اور اس سلسلے میں اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے گوادر میں پیش آنے والا آج یہ دسواں دھماکہ ہے۔

پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل دو پولنگ اسٹیشنوں کے قریب زوردار دھماکے۔پہلا دھماکہ پراھگ محلہ وارڈ نمبر7 میں ہوا،جبکہ دوسرا دھماکہ بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں پولنگ اسٹیشن کےقریب ہوا۔  کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

‏تربت۔ گومازی پولنگ اسٹیشن پر دھماکا،پولنگ کا وقت گزرنے کے باوجود اسٹاف غائب۔ علاقائی زرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ گومازی میں ہونے والے دھماکہ کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جاسکاہے۔ 

مجوزہ پولنگ اسٹیشن پر دو گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولنگ اسٹاف نہیں پہنچ سکا ہے۔ 

گوادر  جیونی  پانوان پولنگ اسٹیشن پر بم حملے کی اطلاعات ہیں۔

جیوانی کلدان پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ، تفصیلات کے مطابق دھماکہ آج جیوانی کے علاقے کلدان میں بوائز ہائی سکول والے پولنگ اسٹیشن پر کیا گیا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیوانی کے مختلف علاقوں میں مزید بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم اب تک  جگہوں کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔ 

جیوانی میں ایک اور دھماکہ، انتخابی عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیوانی کے علاقے گبد میں بوائز مڈل سکول گبد والے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے

حملے کے نتیجے میں تاہم کسی جانے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ جیوانی سمیت گوادر میں پیش آنے والے مختلف دھماکوں کے نتیجے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل چکا ہے جبکہ انتخابی عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

خاران شہر میں شیخ مسجد سکول والے پولنگ سٹیشن میں زوردار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر میں قریب تمام پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کا سلسلہ ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے آج صبح خاران شہر میں شیخ مسجد والے سکول میں جاری ریاستی انتخابات کی پولنگ کے دوران سٹیشن میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

ادھر علاقے میں متواتر حملوں کی وجہ سے خاران شہر میں پولنگ کا سلسلہ مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ تمام پولنگ سٹیشن خالی پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ خاران سمیت بلوچستان بھر کے تمام علاقوں میں ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 کیچ مند گوبُرد میں بھی پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post