گوادر جیونی ،کیچ خاران سمیت بلوچستان بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر درجنوں بم حملوں میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے

 


جیوانی: گرلز ہائی سکول والے پولنگ سٹیشن پربم حملہ ۔اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی  کوسر بازار میں واقع گرلز ہائی سکول کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیوانی گوادر میں مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ جاری تھا۔ 

حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

جیوانی: روبار پولنگ سٹیشن کے پر زوردار دھماکہ

اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی میں ایک پولنگ سٹیشن پر زوردار بم حملہ ہوا ہے۔

 جیونی کے ماڈل سکول کے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اج صبح پولنگ شروع ہونے سے پہلے نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے. 

اس طرح  گوادر جیوانی میں ایک پولنگ سٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوادر جیونی میں آج ریاستی انتخابات کے پولنگ کے دوران جیونی بندر ہائی سکول میں زوردار دھماکہ ہوا۔ 

علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے تاحال کسی نقصان اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔

جیوانی گنز  پولنگ سٹیشن کے پر زوردار دھماک ۔

تفصیلات کے مطابق جیونی کے علاقے گنز ہائی اسکول میں آج ریاستی انتخابات کے پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن میں زوردار دھماکہ ہوا۔

علاوہ ازیں   کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقع کوشک سکول کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلیدہ کیچ میں مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ جاری تھا۔ پولنگ کے شروعاتی گھنٹوں میں ہی پولنگ سٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

بلیدہ بوائز ہائی سکول سلو  پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکہ ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے بوائز ہائی سکول سلو  پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تربت میں ماڈل ہائی اسکول والے پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ  ، تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بجے تربت شہر میں ماڈل بوائز ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

کیچ گومازی اور اپسی کھن کے پولینگ اسٹیشنوں میں بمب حملے، گومازی حملے میں لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خاران: قلعہ سکول والے پولنگ سٹیشن اور گرلز ہائی پولنگ اسٹیشن کے درمیان دھماکے کی اطلاع ۔

اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں واقع قلعہ ہائی سکول اور گرلز ہائی پولنگ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا۔ 

واضح رہے کہ آج 8 فروری کو بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات کے وصول میں مشکلات درپیش ہیں۔

تربت کے علاقے شیہانی بازار میں گرلز ہائی اسکول کو گزشتہ شب بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گرلز ہائی اسکول شیہانی بازار کو گزشتہ شب 8 بجے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں انتخابی عمل ہونے جارہے تھے۔ 

اسطرح آج آٹھ بجے آپس کھن  مڈل اسکول ، آٹھ بجے  گومازی ہائی  اسکول ،دوسرا دھماکہ گومازی ہائی  اسکول پر دس بجے ،تیسرا دھماکہ ہائی اسکول 

گومازی پر ساڑھے دس بجے کیاگیا ہے۔ 

 آج صبح سے تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔ جیوانی میں 7 دھماکے، خاران میں ایک، تمپ میں ایک جبکہ پورے کیچ میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

واضح رہے آج صبح سے بلیدہ میں پیش آنے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جبکہ تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔ 

جیوانی میں اب تک 7 دھماکے، خاران میں ایک جبکہ بلوچستان کے دوسرے کئی علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے  ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post