بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مھراب مہیم خان علی زئی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالحکیم نامی ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی
ہوگیا۔
تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب حب میں ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے کئی روزہ پرانی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوا ہے ۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے ایک 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کے بعد ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا۔
دریں اثناء ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ ایرانی فوج نے گولڈسمتھ باڈر سے پاکستان کی سرحد میں گھس کر جیش العدل کے رہنما اسماعیل شاہ بخش اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کو مار دیا ہے۔
اس حوالے سے بلوچستان پر قابض پاکستانی حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔