کیچ تربت اور نواحی علاقوں میں دھماکہ اور فائرنگ، ایک بم برآمد۔ تربت میں مغرب کے بعد ایک زوردار دھماکہ اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔عشا کے وقت نواحی علاقہ ڈنک میں مجوزہ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز اسکول ڈنک
میں دھماکہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دو بم پھینکے جن میں سے ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب کہ دوسرا بم نہ پھٹ سکا۔پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پولنگ اسٹیشن پر بم حملے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ادھر تمپ، مند اور بلیدہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہے۔عام انتخابات سے محض چند گھنٹے باقی ہیں اس سے قبل شہر میں بم دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات سے شہریوں میں خوف پیدا ہوا ہے۔الیکشن کمیشن اور آر او کے مطابق کل ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پورے ضلع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ کلی محمدشہی ہائی سکول پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ۔نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس ایریا میں زوردار دھماکہ ہواہے ۔تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
پنجگور کے علاقے تسپ میں شدید فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد نے جے یو آئی کے امیدوار حاجی عطاءاللہ کے دفتر پر حملہ کیا گیا ۔ مسلح افراد کی جانب سے جے یو آئی رہنما کے انتخابی دفتر پر
فائرنگ کی گئی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پنجگور وشبود میں پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکے، اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکے ہوئے ہیں ۔
پنجگور: وشبود میں ایک اور سکول (پولنگ سٹیشن) پر حملہ
اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک اور سکول کے اوپر بم حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اب سے کچھ دیر قبل پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے وشبود چاکر جمپ کے قریب واقع گرلز ہائی سکول کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ وشبود میں آج پولنگ سٹیشنز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک اور گرلز سکول کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا۔
پنجگور پروم کے علاقہ ریش پیش میں پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر بڑے حملے کی اطلاعات ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ کیمپ میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں
۔
واقع کے بعد پاکستانی فوج نے مارٹر فائر کیے ہیں ۔
کوہلو میں پولنگ اسٹیشنوں پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔