خاران سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبراً لاپتہ

 


خاران  ایک نوجوان جبری لاپتہ ۔ تفصیلات  کے مطابق قابض پاکستانی فوج ایف سی نے خاران کی جنوب میں واقع کلی تاگزی میں گذشتہ ماہ 31 جنوری 2024 کی  رات گئے تقریبا 3 بجے کے وقت چھاپہ مار کر علی جان سمالانی ولد ماسٹر حضور بخش سمالانی نامی نوجوان  کو جبراً لاپتہ کردیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور   دکانداری کرکے اپنے والدین کا ہاتھ بٹاتے تھے ۔ اس کے علاؤہ، ان کی رہائش بھی کلی تاگزی میں ہے۔ 

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا  تاحال کوئی اتا پتہ نہیں ہے اور نہی خاندان کا کوئی  پُرسان حال  ہے۔ جس کی وجہ سے  وہ بے انتہا پریشان اور فکرمند ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post