برطانوی فارن آفس نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔
برطانوی فارن آفس کی ایڈوائزری میں پاک افغان سرحد سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبر ،کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئردیر،مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات ، ٹانک میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں بھی برطانوی شہریوں کو نہ جانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مانسہرہ سے چلاس بذریعہ بٹ گرام ہائی وے پر سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا گیا
برطانوی ایڈوائزری میں بشام، داسو، سازن کیلئے N15 پر بھی سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور N45 پر شمالی مردان، رنگ روڈ سے چترال شہر تک بھی نہ جانے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب برطانوی ایڈوائزری میں آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور شمالی سندھ بشمول نواب شاہ میں ضروری سفر کے علاوہ دیگر مقامات پر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جانے والوں کی انشورنس قابل قبول نہیں رہےگی۔