بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی آپریشن درہ بولان کے تحت بلوچ سرمچار گذشتہ بیس گھنٹوں سے مکمل طور پر مچھ شہر اور گردونواح کے شاہراہوں کا کنٹرول مضبوطی سے سنبھالے ہوئے ہیں اور شہر بھر میں مختلف جگہوں پر مورچے قائم کرکے مستعد ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران وقفے وقفے سے دشمن فوج شہری آبادیوں پر اندھا دھند مارٹر گولے برسا رہا ہے، جو رہائشی علاقوں میں جاکر گر رہے ہیں۔ یہ شبہ موجود ہے کہ ان مارٹر حملوں میں شہریوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہورہا ہے۔ تاہم تمام سرمچار محفوظ و مضبوط پوزیشنوں پر مستعد ہیں اور دشمن کا مقابلہ دلیری سے کررہے ہیں۔ مزید تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔