کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی خفیہ ایجنسی ایم آئی اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈنُک میں شاھزئی ہوٹل کے قریب مین روڈ پر ایم آئی اہلکار کو نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے ۔ جبکہ حملے کی ذمہداری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔