ڈیرہ بگٹی مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو جبری لاپتہ کردیا

 

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بدنام زمانہ  پاکستان کی سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر دس سے زائد نوجوانوں


کو جبری اغوا کرکے  لاپتہ کردیا ہے۔ 

آمدہ اطلاع کے مطابق  قابض فورسز نے ایک کاروائی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نےظفر کالونی میں چھاپہ مار کر جی ٹی اے کے ضلعی صدر اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکن ماسٹر غوث بخش ولد میران بخش بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ 

ادھر سوئی کے تحصیل بازار میں موسی ہوٹل پر بیٹھے رحیم داد ولد حاجی بگٹی اور رحیم داد ولد سوالی بگٹی کو بھی سی ٹی ڈی اور آئی ایس آہی کے اہلکاروں نے جبری طور پر


لاپتہ کردیا۔ 

سوئی کے جھکرا موڑ پر واقع گھر پر خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر عطاللہ ولد گوبر خان بگٹی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ 

اس طرح سوئی میں ہی شاہ زین پمپ سے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکاہے


۔ 

دریں اثناء  سوئی فیلڈ کے فینس میں واقع لیبر کوارٹر سے فیصل ولد حنیف  بگٹی اور شاہ حسین ولد شاہ گل بگٹی  کو بھی  سی ٹی ڈی نےحراست میں لے لیا مگر شام کے وقت  دونوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post