نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ، 2 افراد زخمی



مستونگ  نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر دستی بم سے حملہ ۔ تفصیلات کے مطابق  مستونگ میں نامعلوم افراد نے  نام نہاد پاکستانی الیکشن   میں  حصہ لیکر  انتخابی مہم چلانے والے نام نہاد قوم پرست کہلانے والی جماعت نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم  پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔حملے میں غلام محی الدین اور عبدالعزیز نامی دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملے کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post