کوئٹہ نواب خیربخش مری مرحوم کے قریبی ساتھی، شہید گوریلا کمانڈر استاد محمد اعظم عرف حمل پرکانی کے بھائی سرخیل رہنما جیل کی سلاخیں کاٹنے والے بلوچ آزادی پسند بلوچ رہنما استاد عالم پرکانی اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔
آپ کا شمار نواب خیربخش مری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ نواب مری اور مری قبائل کے ساتھ کئی سال جلاوطنی میں گزار دیے ، واپسی کے بعد وہ کئی بار گرفتار ہوئے اس کے علاوہ وہ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2000 کی دہائی میں بلوچ آزادی پسند رہنما عندالنبی بنگلزئی سمیت جبری لاپتہ ہوگئے ، تاہم بعد ازاں منظر عام پر لائے گئے ۔ مگر جھوٹے مقدمات میں کافی عرصے بند رہے اور کیس کا سامنے کرنے کے بعد ہی بری ہوگئے ، ریاستی ٹاچر کے باعث انتہائی کمزور ہوچکے تھے لیکن وہ آخری دم تک اپنے موقف آزاد بلوچستان اور بابا مری کے نظریات پر ڈٹے رہے ۔ استاد عالم پرکانی کی تدفین آج شام نیوکاہان شہدائے قبرستان میں کی جائے گی ۔