ڈیرہ مراد جمالی میں زور دار دھماکہ عمارت منہدم

 


ڈیرہ مراد جمالی زوردار کہ عمارت منہدم ،تفصیلات کےمطابق  ڈیرہ مراد جمالی میں  ڈی سی چوک کے قریب مرکزی شاہراہ سابقہ یو بی ایل بینک کے بالمقابل دو سے تین دوکانوں کی چھت پر مشتمل ایک بند چوبارے میں  دھماکہ ہوا ۔

دھماکہ کے باعث پوری عمارت تباہ منہدم  ہوگئی جبکہ دھماکے کی آواز دور دوز تک سنی گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ 

دھماکے کے بعد سٹی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرکزی شاہراہ کی ایک اطراف شاہراہ کو بند کرکے تحقیقات شروع 

کردی ،آخری اطلاع تک معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کی نوعیت کیا تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post