کوئٹہ،سبی ،رخشان، چمن بم حملے فائرنگ ،اے این پی رہنما ھلاک،بم پھینکنے والے شخص کو گولی مار دی گئی

 

کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ ،بم


پھینکنے والے  کو گولی مار دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شال میں سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کے الیکشن آفس کو بم حملے کا نشانہ بنا یا گیا۔ دھماکے میں ان کے تین محافظ جاوید جتک، نصر اللہ چیف جتک، غلام اللہ بلوچ و دیگر دو افراد عبداللطیف اور عبید اللہ زخمی ہوئے۔ حاجی علی مدد جتک دفتر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملہ کرنیوالا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جو دستی بم پھینک کر فرار ہورہا تھا جسکا تعاقب کرکے گولی مار دی گئی۔ واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سبی ٹریفک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق سبی میں ٹریفک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

علاوہ ازیں تازہ اطلاعات ہیں کہ چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد ھلاک  ہوگئے ہیں ۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ سے معین خان نامی کارکن زخمی ہوا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہے ۔

دریں اثناء رخشان سبز آپ کے مقام پر  گذشتہ شام  پاکستانی فورسز  چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا ۔ 

آخری اطلاع تک ان حملوں کی ذمہداری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post