مستونگ میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، تفصیلات کے مطابق مستونگ کھڈکوچہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور جمپرز کاٹنے کیخلاف زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے
تحصیل کھڈکوچہ کے مقام پر روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔
احتجاج کے باعث شال کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
زمینداروں کے احتجاج کے دوران کھڈکوچہ میں شرکاء پر پاکستانی فورسز نے اہلکاروں کی لاٹھی چارج اور فائرنگ کی ۔اور ایک نوجوان کو حراست میں لے کر ساتھ لےگئے ۔
علاوہ ازیں تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ چرواہے کی عدم بازیابی کے خلاف دوسرے روز احتجاج جاری، تفصیلات کے مطابق 28 جنوری کی شام کو پاکستانی فورسز اہلکاروں نے سامی کے مقام پر60 سالہ بزرگ پیر محمد نامی چرواہے کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔
جس کی وجہ سے 30 جنوری کو سامی بلوچی بازار کے مقام پر سی پیک روڈ کو لواحقین اور علاقہ مکینوں نے احتجاجا بلاک کردیا ۔ منگل کی شام پاکستانی فورسز نے مظاہرین کو ڈرا نے دھمکانے کی کوشش کرکے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے ناکام بنادیا۔