کراچی میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل ـ

 


کراچی: اتحاد ٹاؤن میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کو تیز موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنا جرم بن گیا، اتحاد ٹاؤن میں معمولی جھگڑے پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت فاروق اور حسین کے نام سے ہوئی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا جھگڑا بچوں کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر پیش آیا، مقتولین پارٹنر شپ پر پاپڑ کا کارخانہ چلاتے تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ دونوں بھائی اپنے کارخانے سے گھر جارہے تھے کہ جھگڑے کے دوران بچوں نے فون کیا، جس کے کچھ دیر بعد گولیاں چلیں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اور فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ورثا نے لاشیں پولیس چوکی کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post