صحافی شعیب برنی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ـ

 


کراچی: صحافی شعیب برنی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں شعیب برنی زخمی ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے صحافی شعیب برنی زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب برنی شادی کی تقریب میں ہال جانے کے لیے گاڑی سے اتر رہے تھے، اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے شعیب کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

شعیب برنی کو فوری طور پر گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق شعیب برنی کے ہاتھ پر گولی لگی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی چیز چھینی نہیں گئی،واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ لگتاہے ،تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post