شال کے رہائشی عمران علی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان، آئی جی پو لیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیوی اور بیٹی کو بدر لائن کی با اثر شخصیت سے رہائی دلائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شال پریس
کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔
عمران علی نے کہا کہ میری بیوی گھر سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی اور چند دنوں کے بعد بدر لائن کی با اثر شخصیت نے مجھے فون کر کے کہا کہ مجھ سے ملنے آﺅ میں آپ دنوں کے درمیان ناراضگی کو ختم کروا دوں گا جب میں ان سے ملنے گیاتو انہوں نے مجھے کمرے میں بند کر کے شدید تشدکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میں بےہوش ہو گیا اور مجھ سے اسلحے کے زور پر میری بیوی کو طلاق دلوائی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ با اثر شخصیت مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میری بیوی اور بیٹی کو بھی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے ۔
انہوں نے بلوچستان کے کٹ پتلی نگراں وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس بلو چستان سے مطالبہ کیا کہ میری بیوی اور بیٹی کو بدر لائن کی با اثر شخصیت سے رہائی دلائی جائے ۔