کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آج
5314 دن مکمل ہو گئے۔
احتجاجی کیمپ میں وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ بیٹھے رہے ، جبکہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی۔
اس موقع پر نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا ریاست سے ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے اور ہم اب بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، یہ ایک غیر انسانی عمل ہے، جن لوگوں پہ کوئی الزام ہے انہیں ملکی قائم کردہ عدالتوں میں پیش کیا جائے، جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے۔