پنجاب کے شہر لاہور میں پشتون رہنماءمنظور پشتین کی گرفتاری و زیر حراست رکھنے کے خلاف پشتون تحفظ مووومنٹ کی جانب سے احتجاجی کال پر پولیس نے لبرٹی چوک پہنچ کر مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی ایم لاہور کے ترجمان کے مطابق پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ کے چیئرمین رحیم وزیر سمیت متعدد کارکنان کو حراست بعد تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پشتون تحفظ مومنٹ کا کہنا ہے پنجاب پولیس نے منظور پشتین کے لئے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کو پہلے روکا پھر زبردستی احتجاج کو سبوتاڑ کرنے کے لئے چیئرمین سمیت کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی ایم لاہور نے پنجاب پولیس سے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر پی ٹی ایم شدید ردعمل کا مظاہرہ کریگی۔