تربت : الیکشن کمیشن دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک اسلحہ ضبط



کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر پر حملہ کردیا ہے

زرائع کے مطابق مسلح افراد نے دن کے دو بجے کے قریب تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر بموں سے حملہ کرکے اندر داخل ہوگئے، دفتر کے اندر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے

مسلح افراد نے پولیس کے اسلحے بھی قبضے میں لے لیے ہیں

حملے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھہ تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

 علاوہ ازیں سوئی میں بم دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے جانی بیڑی  میں آج صبح ایک بم دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں اب تک دو افراد احمد مٹھوانی اور یاسین مٹھوانی  کے زخمی


ہونے کی اطلاعات ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی افراد کا تعلق پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ گروہ سے ہے ۔  جس کی تصدیق اس بات سے کی جاسکتی ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بدنام زمانہ ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ فوج کی کاسہ لیس سرفراز بگٹی زخمیوں کی عیادت کیلے جلدی پہنچ جاناہے ۔ تاہم کسی آزادی پسند بلوچ آزادی پسند کسی تنظیم نے اس بارے بیان جاری نہیں کی ہے۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post