بلوچ زبان کے شاعر سمیت دو افراد جبری لاپتہ

 


ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر  قاسم سکنہ دشت باہوٹ چات کو  سول اسپتال سے گرفتاری کےبعد لاپتہ کردیا ہے۔ 

علاوہ ازیں کیچ تمپ میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر بشام ولد گل محمد سکنہ میراسی کور جو تمپ  کو انکے گھر سے تشدد کرکے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ  خاندان کو فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوئڈ کے کارندے ہر وقت تشدد کا نشانہ بناکر ہراساں کرنے علاوہ جبری گمشدگی کا شکار بناتے رہتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post