بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ گومازی کے قریبی علاقے اپسی کہن میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو بارودی سرنگ کا نشاناہ بنایا۔جس کے نتیجے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، جس میں 5 اہلکار سوار تھے جبکہ دوسری گاڑی کوبھی نقصان پہنچا ۔
حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
حملے کے بعدفورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کردیا گیا ۔
حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول کی ہے ۔
دوسری جانب کیچ نامعلوم مسلح افراد نے آج گیارہ بجے کے قریب مند کے گاؤں گْوک میں رودان پہاڑی پر قائم چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔حملے میں پاکستانی فوج کو جانی نقصان کا ہدشہ ہے۔ حملے کے بعد پاکستانی ہیلی کاپٹرز پہنچ کر گشت شروع کردی ہے۔