پنجاب نام نہاد ربڑ اسٹیمپ سپریم کورٹ اور فوج خفیہ اداروں پر کڑی تنقید کرنے کی پاداش میں پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے پاکستان اسمبلی کے سابق MNAجمشید دشتی کے گھر میں گھس کر چادر چاردیواری کو پامال کرکے خواتین و بچوں پر بہیمانہ تشدد کرکے انھیں نہ صرف ہراساں کیاگیا بلکہ دشتی کے مطابق انکے سامنے انکی اہلیہ کو دس سالہ بچے سامنے برہنہ کرکے مارپیٹا گیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ جمشید دشتی گلوگیر ہوکر فورسز خفیہ اداروں کی درندگی بیان کرکے چلارہے ہیں کہ مجھے مزید نہیں جینا مجھے گولی مار دی جائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں الیکش بدمعاش، غنڈہ ،رشوت خو ر ،زانی۔ منشیات فروش اور نام نہاد بوٹ پالش کرنے والے چاپلوس مولوی ،جج صحافی۔ وکیل اور نام نہاد میڈیا مالکان اور بلڈر مافیا اسمبلی جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دردناک سانحہ برداشت نہیں کرسکتا میں پاگل ہو چکا ہوں میں مرنا چاہتا ہوں۔