بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقہ پلیری میں گذشتہ شام کوسٹل ہائی روڑ پر کھڑے پاکستانی بدنام زمانہ کاونٹر ز ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنا ،دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگیے۔
بعد ازاں زخمی اہلکارں کو طبعی امداد کے لیے گوادر لے جایا گیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں کل رات نامعلوم افراد نے فدا حکیم نامی نام نہاد پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے والے امید وار اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ کے گھر کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
دریں اثنا سوراب چھڈ گدر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے رکن حاجی عبدالحمید مینگل کو ہلاک کردیا۔ تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
علاوہ ازیں شال کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔