کیچ: مزید 3 نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

 


کیچ گذشتہ شب ہوشاب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں  حمل ولد قادر بخش اور اسلم ولد کریم بخش  نامی دو نوجوان جبری لاپتہ ہوگئے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے حمل آٹھویں اور اسلم دسویں جماعت کا طالب علم ہے، جنہیں پاکستانی فوج نے گزشتہ رات تقریبا تین بجے کے قریب چھاپہ مارکر حراست


میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 

علاوہ ازیں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھی گھر پر چھاپہ مارکر بہادر چاکر نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے جس کے خلاف آج علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں چھاپہ مار کر نوجوان کو جبری غائب کردیا ۔ جس کے خلاف آج ہفتے کو علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post