اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق31 دسمبر ٹھنڈا ٹھار۔ شمالی علاقہ جات میں یخ بستہ ہواں کا راج۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی۔ مری اور گلیات میں بھی ٹھنڈ برقرار۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا دھند کی لپیٹ میں۔ اسکردو کا درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید سرد موسم کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2023 کا آخری روز اور ملک بھر میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مری اور گلیات میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ٹھار ہوگیا ہے۔سلام آباد،کوئٹہ اور پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اسکردو کا درجہ حرارت منفی 7، گلگت منفی 5، چترال منفی 3 اور استور کا درجہ حرارت منفی 2 تک گر چکا ہے۔