کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایک شہری کی آواز تحریکِ انصاف والے نکلیں تو پولیس پکڑ لیتی ہے ن لیگ والے نکلتے ہیں تو عوام پکڑ لیتی ہے ،یہاں وہاں اِن کے ان کے نامزدگی کے کاغزات مسترد ہوتے ہیں صاف شفاف دھاندلی میں تو ہو سکتی ہے لیکن صاف شفاف انتخابات میں اس قسم کا ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تصویر کے ساتھ کسی نے social media پہ ’’اگر بلوچستان پاکستان سے الگ ہو گیا تو اس میں پاکستان ہی کا فائدہ ہے بھیک مانگنے کے لیے ایک اور ملک مل جائے گا ‘‘ تحریر کیا ہے، ہم اس کی تردید کرتے ہیں اور لکھنے والوں کو کہتے ہیں اپنا نام اور پتہ بھی لکھیں ۔