گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث دھماکہ، بجلی معطل



کشمور : گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث دھماکا ہوگیا جس کی وجہ سے سندھ پنجاب اوربلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 500 کے وی سوئچ یارڈ ٹرپ ہونے کے آگ لگ گئی جس کے بعد گڈو پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔حکام کا بتانا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکا ہوا، پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ سخت جدوجہد کے بعد بجھادی گئی تاہم لائنیں ٹرپ ہو نے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی


Post a Comment

Previous Post Next Post