اسلام آباد لانگ مارچ پولیس تشدد،ڈاکٹر ظہیر سمیت متعدد طلباء تاحال لاپتہ ہیں ۔بی وائے سی



اسلام آباد گذشتہ دنوں جبری گمشدگیوں کے خلاف لانگ مارچ  کے دوران گرفتار ہونے والے ایک سو ساٹھ کے قریب طلبا کل رات رہا ہوگئے، تاہم ڈاکٹر ظہیر سمیت سو زائد طلبہ لاپتہ ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ایک طویل جدوجہد کے بعد اب 160 سے زائد بلوچ مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا بیان غلط اور غیر منطقی پر مبنی ہے۔ اس کے باوجود 100 سے زائد پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان میں سے کچھ لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہمیں اور میڈیا کو صحیح معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر ظہیر بلوچ لاپتہ ہیں، ہمیں ان کی زندگی کی فکر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد داخلے کی کوشش میں پولیس نے لانگ شرکاء کو روکتے ہوئے تشدد کا استعمال کیا جس میں متعدد مظاہرین جن میں بچے شامل تھے زخمی ہوئے جبکہ بعد ازاں پولیس نے سینکڑوں کی تعداد میں لانگ مارچ کے شرکاء کو حراست میں لیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post