بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گوادر ڈھور میں نامعلوم افراد نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا ، حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر درندگی شروع کردیا ہے ۔
اس طرح تربت شہر کے ملحقہ علاقوں اپسر کے بلوچ بازار میں واقع سیکورٹی فورسز کی چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا گیا ۔ بم چوکی کے قریب گر کر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
آخری اطلاع تک بم حملے کی زمہ داری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔