ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے علاقہ جھل جھاؤ محلہ پلری کے رہائشی عار ف ولد بجار نامی شخص کو فوج نے پیشی کے بہانے 22 دسمبر کو بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا یے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بنیادی طورپر پاھو ندی کے رہائشی ہے ، جنھیں فورسز نے انکے علاقہ سے کافی عرصہ قبل نکل مقانی کرواکر پلری میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور کیاتھا ۔
لواحقین نے عارف کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔
علاوہ ازیں کیچ میناز بلیدہ سے اطلاع ہے کہ پاکستانی فورسز نے فوج کشی کرتے ہوئے پیر بخش نامی شخص سمیت انکے رشتدار کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین وحضرات سمیت بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھروں میں لوٹ مار کرکے چلے گئے ہیں ۔
پیر بخش کے اہلخانہ کے مطابق تمام لوگوں کے موبائل فون بھی فورسزچھین کر لے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں اس سے قبل بھی فورسز نے چھاپہ مار کر گھروں میں لوٹ مار کی ہے ۔