بلوچستان ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کوشک تربت میں نامعلوم مسلح شخص نے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر ماسٹر اکبر ولد پیر بخش کی رہائش گاہ جاکر انہیں گیٹ پر بلایا اور وہاں گولی مار کر اسے قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ہفتہ کی صبح شک کی بنیاد پر ان کے دو ہمسائیوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔