پولیس ذرائع کے مطابق تربت شہر کے تعلیمی چوک پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔تعلیمی چوک پر ایف سی ناکہ موجود موجود ہے، دو منٹ کے فاصلے پر دو پہر کو پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن چل رہا تھا۔ جہاں پاکستان کے سابقہ صدر زرداری اور دیگر رہنما موجود تھے۔
واقعہ کے بعد فورسز نے مزید ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔
آخری اطلاع تک دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
