کیچ: مند میں مِتہ سِنگ اور دریاچم کے درمیانی علاقہ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچر ز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ ایک گنٹھے تک حملہ جاری رہا۔
دوسری جانب کیچ مند سور و میں قائم پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ پر حملے کی اطلاع ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی کیمپ پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں۔
بلوچستان میں پاکستانی فوج پر حملوں کی زمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں لیکن مزکورہ حملوں کی زمہ داری ابتک کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
