اسلام آباد بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنے دینے میں کامیاب ہوگئے ،احتجاج شروع کردیا ، احتجاج کے موقعے پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’اگر اس احتجاج میں شامل خواتین اور مظاہرین نے پریس کلب سے آگے جانے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ’پیس واک‘ سے روکنے کے بعد مظاہرین دوبارہ پریس کلب کے سامنے آ بیٹھے ہیں۔اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔