تربت ہمارے بیٹوں کو بازیاب کیاجائے بزرگ والدین نے اپنے بیٹوں کی رجسٹریشن کرائی




کیچ گلی بلیدہ سے جبری لاپتہ کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم فتح ولد میار کے والد میار نے شھید فدا چوک پر بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے اپنے بیٹے کی رجسٹریشن کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فتح میار کو 15 جون 2023 کی شام اوورسیز کالونی تربت سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کیاہے جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فتح ایک کم عمر بے گناہ طالب علم ہیں اسے جلد رہا کیا جائے۔

اس طرح احتجاجی کیمپ میں پسنی سے لاپتہ کیے گئے دودا خان ولد ناصر سکنہ پسنی کے والد نے اپنے بیٹے کی رجسٹریشن کرائی اور بتایا کہ دودا ناصر 15 نومبر کی شام ایک مقامی مخبر کے ساتھ پاکستانی فورسز نے پسنی سے اغوا کیا جو تاحال لاپتہ ہیں ہمیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جارہی۔

اس دوران منصور انور ولد محمد انور کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی رجسٹریشن وی بی ایم پی کے پاس جمع کرائی جسے بلیدہ سوراپ سے 13 نومبر کی رات 1.30 بجے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا۔

ان کے والد نے بتایا کہ منصور کا ذاتی کاروبار ہےاور وہ زمین داری کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post