ڈیرہ مرادجمالی میں زمین کے تنازعے پر لہڑی اور سولنگی قبائل کے مابین مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
بتایا جارہاہے کہ دونوں فریقین زمین کے تنازعہ پر سالوں سے مسلح اور مورچہ زن ہیں اور کئی دونوں طرف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں ۔
انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ظاہر نامی ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
دریں اثناء شال کے نواحی علاقے کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے باعث ایک شخص ھلاک ،جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث آٹھ افراد زخمی جبکہ ایک شخص ھلاک زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی افراد میں امین اللہ ،سدیس خان ،ریحان خان ،نوید خان ،محمد حنیف ،شکیل ،محمود اور مدیان احمد شامل ہیں ،جبکہ ھلاک شخص کی شناخت اکمل کے نام سے ہوا ہے۔