گوادر میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



گوادر : بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان  میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات آٹھ بجے گوادر گھٹی ڈھور میں ائیرپورٹ روڈ پر رائل ریزورٹ کے قریب سرمچاروں نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی بھی شامل ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں شخص مکینک کے بھیس میں پنجاب کے شہر ملتان کے رہاشی اختر نامی شخص کے سربراہی میں ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کیلئے کام کرتے تھے اختر خود اس حملے میں بچ گیا ہے ۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کا یہ ٹولہ گزشتہ کئی سالوں میں یہاں رہائش پزیر تھا اور انہیں مقامی لوگوں میں نیٹ ورکنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ بی ایل ایف کے انٹیلیجنس ونگ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد گزشتہ رات آپریٹنگ ٹیم نے کاروائی سرانجام دی۔

حملے کے فوراً بعد ایم آئی اور پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اٹھا کر لے گئے اور سڑک کو بند کرکے رات گئے تک چیکنگ کرتے رہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور بلوچ نسل کشی میں ملوث تمام اداروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post