بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نےجاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تین مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے مختلف پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور ایک آلہ کار کو ہلاک کردیا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بلیدہ کے علاقے الندور میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بی ایل اے ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹس پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بی ایل اے کو مطلوب دشمن فوج کے آلہ کار شعب ولد ماسٹر محمد نور کو حراست میں لے لیا۔
دوران تفتیش دشمن آلہ کار شعیب نے اعتراف کیا کہ وہ دشمن فوج کے ہاتھوں دو افراد کو جبری لاپتہ کروانے اور گھروں پر چھاپوں میں ملوث رہا ہے جبکہ حالیہ دنوں دشمن کی ایماء پر مزید دو افراد کے حوالے سے مخبری کا کام کررہا تھا۔
مذکورہ آلہ کار گذشتہ سال قلات میں ہلاک کیئے گئے آلہ کار اعجاز احمد کے نیٹورک سے منسلک تھا۔ اعتراف جرم کے بعد آلہ کار شعیب کو بلوچ قومی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی، جس پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے گزگ میں گرگینہ کے مقام پر عملدرآمد کرکے ہلاک کردیا۔
بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور ان کے شراکت داروں کیخلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔