گوادر اسلام آباد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے گوادر میں ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت



بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منگل کے روز اسلام آباد لانگ مارچ شرکاء پر تشدد کے خلاف ہزاروں افرادحق دو تحریک کی کال پر جاوید کمپلیکس تا لالا شہید حمید چوک تک سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی نکالی ، مظاہرین نے اسلام آباد پولیس و حکومت کیخلاف اور ماہ رنگ بلوچ کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔


ریلی کا آغاز جاوید کمپلیکس سے ہوا جو استاد عبدالمجید گوادری ایونیو، میرین ڈرائیو سے ہوتے ہوئے گوادر پورٹ روڈ کے وائی چوک کے مقام پر پہنچی۔


ریلی کے شرکاء سے حق دو تحریک کےسربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ نے خطاب کیا۔


مقررین کہاکہ  ریلی کا مقصد 26 دسمبر 2022ء کو گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن، شہریوں پر تشدد اور اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء پر بلاجواز تشدد و گرفتاریوں کی مذمت کرنا ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ بلوچستان کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہو اور وہ بلوچ کو پاکستان کے تیسرے درجے کے شہری کا درجہ بھی دینے کو تیار نہیں۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان مفتوحہ ہے اور اسلام آباد بلوچ کیلئے نو گو ایریا ہے۔ بلوچ کو قتل کیا جاتا ہے ان کی لاشیں ماورائے عدالت پھینکی جاتی ہیں اور انہیں رونے بھی نہیں دیا جاتا۔ حق دوتحریک بلوچ اور بلوچستان کی آواز ہے، ماہیگیروں کے حقوق کی آواز ہے، یہاں سے منتخب نمائندوں نے اسمبلیوں میں جاکر بینک بیلنس بڑھائے لیکن عوام آج بھی پانی سے محروم ہے۔ سمندر کو ٹرالرز مافیا کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں سے ہر ماہ ٹرالرز کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں شکار کرکے سمندر کو بانجھ بنا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post