کراچی مزدور اور انسانی حقوق کارکنوں کے خلاف دائر مقدمات میں عبوری ضمانت منظور



کراچی  بلوچ( بلوچ یک جہتی کمیٹی) ، سعید بلوچ ( پاکستان فشر فوک فورم ) ، الہی بخش بکک ( جئے سندھ محاذ) اور ناصر منصور ( نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان ) کے خلاف دائر مقدمات میں جج سیشن کورٹ ساوتھ نے 29 دسمبر تک  قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کے احکامات جاری کر دیے۔ 

 ان رہنماؤں اور دیگر 280 افراد کے خلاف بلوچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی منظم کرنے پر مقدمات قائم کیے گیے ہیں۔   عبوری ضمانت کے لیے وکلاء کی ٹیم الطاف حسین کھوسو ایڈووکیٹ کی قیادت میں عدالت میں پیش ہوئے جن میں سارا خان ایڈووکیٹ، جاوید چنا ، احسن باری ایڈووکیٹ، نور محمد ایڈووکیٹ، سفیر ایڈووکیٹ شامل تھے۔  

 ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سندھ کے وائس چیئرمین قاضی خضر نے مقدمہ میں مطلوب ساتھیوں کی ضمانت کے لیے کاغذات کی تیاری میں رہنمائی کی۔ کامریڈ زہرا خان نے چاروں ساتھیوں کی عبوری ضمانت کے لیے  مطلوب پچاس ہزار فی کس رقم عدالت میں جمع کروائی۔  

  اس موقع پر بڑی تعداد میں  اظہار یک جہتی کے لیے صبح ہی سے عدالت میں پہنچ گئے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post