بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شہید فدا احمد چوک پر بالاچ مولابخش ودیگر3نوجوانوں کی سی ٹی ڈی کے حراست میں قتل کے خلاف دو ہفتوں تک جاری رہنے ولادھرنامظاہرین گذشتہ تین دنوں سے لانگ مارچ کی شکل میں مختلف جگہوں پر پڑاو کرتے ہوئے شال کی جانب محوسفرہیں۔ جنہوں نے جمعرات کے روز پنجگور پہنچنے پر تاریخی ریلی نکالی اور جمعہ کے روز شال کی جانب براستہ ناگ روانہ ہوگئے۔
لانگ مارچ کی منتظم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ناگ اور گریشہ و گرد و نواح میں قیام کرتے ہوئے آگے بڑھا جائیگا۔
انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے مارچ کو جوائن کرنے اور اپنے لاپتہ پیاروں کی رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ لانگ مارچ تیسرے روز ناگ پہنچ گیا ہے ، جہاں سینکڑوں افراد نے مارچ کا استقبال کیا۔ مظاہرین نے ناگ میں ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
آپ کو علم ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام جاری لانگ مارچ میں بالاچ مولابخش سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی کارکنان شریک ہیں۔