کراچی، دو گروہوں میں تصادم، 3 افراد ھلاک ، فائرنگ میں 3 زخمی



کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں دو گروپوں کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی  کو  گرفتار کرلیا گیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی ہے اور فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post