اوستہ محمد ایک شخص قتل ،گوادر منی پٹرول ڈپوں میں آگ لگنے سے 2 افراد زخمی ، لاکھوں کا نقصان



بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے سٹی تھانہ کے حدود میں فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔بتایا جارہاہے کہ قربان کالونی کے رہائشی 55سالہ قربان جمالی موندرانی نامی شخص اپنے  گھر جارہاتھا  کہ پنی پیر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے پرانی دشمنی کے بناپر  فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا جبکہ اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔بعد ازاں حملہ آور فرار ہوگئے ۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اسپتال پہنچادیا  ۔جبکہ ملزمان کے لیے ناکہ بندی شروع کر دی ۔

گوادر: کنٹانی ھور میں تین منی پٹرول کے ڈپوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ہزاروں لیٹر پٹرول جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کنٹانی ھور مصروف کاروباری تجارتی شہر ہونے کے باوجود یہاں آگ بجھانے کیلے کوئی سرکاری گاڑی موجود نہیں ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post