اورماڑہ: دیہی علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان سے 90 ہزار روپے چھین کر فرار مقامی انتظامیہ خاموش



اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ،منگل اور بدھ کے درمیانی شب اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ لنک روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر شاہد نامی  نوجوان سے 90 ہزار نقد رقم اور دو موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

علاقائی ذرائع  کے مطابق گزشتہ دنوں  اورماڑہ کے دیہی علاقے بل کے قریب شم سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے نامعلوم افراد آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر رفو چکر ہو گئے تھے۔

اس سے قبل انہی علاقوں میں نور گنج نامی بل کے رہائشی شخص کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

جبکہ  سیکونی میں نعیم نامی گاڑی ڈرائیور کا بھی پیچھا کیا گیا۔

علاقائی ذرائع  اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں راہزنی اور ڈکیتی کی آئے روز بڑھتی  وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب علاقے مکین خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے مقامی انتظامیہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔انھوں نے کہاہے کہ عوام کے ٹیکس پر پلنے والے اپنے ذمہداریاں بھول گئے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post