مکران کوسٹل ہائی خونی شاہراہ پر ایل پی جی گیس ٹرک جو کہ گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ کنڈملیر کے علاقے دلتوس چڑھائی پر کھائی میں جاگرا ۔ اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ھلاک ہو نے والے ڈرائیور محمد مشتاق سکنہ ضلع جھنگ (پنجاب) اور زخمی ہو نے والے کلینرنوید شہزاد ولد ملک ریاض احمد سکنہ ضلع جھنگ ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔
بلوچستان ساحلی علاقے پسنی میں وارڈ نمبر 1 ببر شور میں خیر بخش ولد ناھدا پنچشمبے نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔
خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں گذشتہ روز فائرنگ کے زد میں آنے والے نوجوان کامل خان زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق بغاؤ کے رہائشی کامل خان ولد ناصر خان کو گزشتہ شب ایک مقامی ہوٹل کے پیچھے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
نوجوان کامل خان کے موت کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آئے اور ان کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
دریں اثناء مستونگ جنگل کراس مستونگ کے مقام پر حادثے میں سردار کمال بنگلزئی کے بیٹے رامین سمیت چار آدمی شدید زخمی ہو گئے۔
