نوشکی سے دو نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے 

کلی شریف خان کے رہائشی طالبعلم بالاچ ولد نزیر احمد کو ہفتہ کی  رات دو بجے وقت ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،جبکہ کلی شریف خان ہی کے رہائشی نوجوان نصیر بادینی نامی شخص  کو بھی حراست میں لیکر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔


بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے خلاف تربت تا شال ہزاروں افراد کا لانگ مارچ جاری ہے۔ ہفتہ کے دن لانگ مارچ قافلہ خضدار پہنچ کر پڑاو ڈال دیاہے ۔ مگر دوسری جانب فورسز کی درندگی بدستور جاری ہے ،نوشکی کے نوجوانوں سے پہلے ایک ہی خاندان کے تین نوجوان لاپتہ کیے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post